پنجاب پولیس کے 9افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

ایس پی ٹریننگ سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن تعینات

پیر 25 مئی 2026 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) پنجاب پولیس کے 9افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ٹریننگ سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر پنجاب یوسف ہارون کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل 1ایس پی یو پنجاب لاہور محمد نواز کو ایس پی انوسٹی گیشن نارووال تعینات کر دیا گیا ۔

علاوہ ازیں 7ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور محمد عثمان کو ڈی ایس پی آپریشنز چوہنگ لاہور،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن سکواڈ لاہور طارق محمود ڈوگر کو ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹائون لاہور ،تقرری کے منتظر عبد الرحمن عاصم کو ڈی ایس پی لیگل۔1،پی ٹی سی ملتان ،ڈی ایس پی پی ایچ پی وہاڑی تنویر سرور کو ایس ڈی پی او عارف والا پاکپتن ،ڈی ایس پی III،بٹالین فائیو پی سی لاہور محمد انور کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیخوپورہ،ڈی ایس پی (II)ایس پی یو پنجاب لاہور جمشید اختر کو ڈی ایس پی رائیٹ مینجمنٹ پولیس بہاولپورجبکہ ڈی ایس پی رائیٹ مینجمنٹ پولیس بہاولپور محمد اقبال کو ڈی ایس پی (II)ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :