عید کے موقع پر سیاچن کے برف پوش محاذ سے پاک فوج کے جوانوں کا خصوصی پیغام

عیدِ قربان ہمیں ایثار، قربانی اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے، جوانوں کی گفتگو

جمعہ 29 مئی 2026 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2026ء) عید الاضحی کے موقع پر سیاچن کے برف پوش محاذ سے پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام خصوصی پیغام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار محاذ سیاچن گلیشیئر پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوان ہر دم تیار اور مستعد ہیں۔سیاچن کے دشوار گزار پہاڑوں پر موجود پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اہل وطن کو عید الاضحی کی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں نے عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ جب پوری قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو ہم سیاچن کی برف پوش چوٹیوں پر وطن کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ سخت سردی، ٹھنڈی ہواں اور برف پوش بلند پہاڑوں کے درمیان ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدِ قربان ہمیں ایثار، قربانی اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے۔ ہمیں سبز ہلالی پرچم کی حرمت جان سے بڑھ کر ہے، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔جوانوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر ملک کے امن، سلامتی اور پاک فوج کیلئے خصوصی دعاں کا بھی اہتمام کریں۔

متعلقہ عنوان :