ترک صدر طیب اردوان نے نیتن یاہو کو ظالم قرار دیدیا

یقین ہے نیتن یاہونامی ظالم کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے ہاتھوں ضرور سبق ملے گا،گفتگو

ہفتہ 30 مئی 2026 00:41

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے عیدالاضحی پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ظالم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں نماز عید کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ یقین ہے نیتن یاہونامی ظالم کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے ہاتھوں ضرور سبق ملے گا۔اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں ترک صدر نے جنگ بندی مذاکرات کے کامیاب اور مثبت نتائج کیلیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔