امتحانی پرچوں کی ترسیل کیلئے ایئر فورس کا استعمال حکومتی نااہلی اور انتظامی ناکامی کو ظاہر کرتاہے، التجا مفتی

ہفتہ 30 مئی 2026 14:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی )کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کا نیٹ کے امتحانی پرچوں کی نقل و حمل کے لیے ایئر فورس کے طیاروں کے استعمال پر غور اس کی نااہلی اور انتظامی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجا مفتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امتحانی پرچوں کی محفوظ نقل و حمل کے لیے فوجی وسائل تلاش کرنے کی ضرورت نے نظام میں بدعنوانی، نااہلی اور ادارہ جاتی ناکامی کی حد کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب ایئر فورس کے طیارے امتحانی پرچے لے جائیں گے اس سے اس بات کا اندازہ لگانا بالکل مشکل نہیں کہ بدعوانی اور نااہلی کس قدر سر چڑ کر بول رہی ہے۔