پوپ لیو کا سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

ہفتہ 30 مئی 2026 19:00

ویٹیکن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر کئی شخصیات کے ساتھ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ویٹیکن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں پوپ لیو نے کہا کہ امریکا میں شہری حقوق کی تحریک مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد سے وابستگی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

پوپ لیو نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی رہائی کے بعد ان کی جانب سے نسل پرستی کے خاتمے کے فیصلے نے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر مقامات میں خواتین نے بھی دنیا کو انسانوں کے لیے بہتر مقام بنانے کی جدوجہد کی، ان میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، کولکتہ کی مدر ٹریسا، میری کیوری اور ماریا مونٹیسوری سمیت کئی بہادر اور انسان دوست خواتین کے نام آتے ہیں۔