امریکا نے شام اور عراق کے لیے خصوصی صدارتی ایلچی مقرر کر دیا، ٹام بیراک کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

امریکی سفیر برائے ترکیہ بیک وقت شام اور عراق کے خصوصی ایلچی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گی: ٹرمپ

اتوار 31 مئی 2026 21:20

ٴواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ میں امریکا کے سفیر ٹوم بیرک کو شام اور عراق کے لیے خصوصی صدارتی ایلچی مقرر کیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ ٹام بیراک اپنی موجودہ ذمہ داری یعنی ترکیہ میں امریکی سفیر کے طور پر کام جاری رکھیں گے، تاہم انہیں شام اور عراق کے لیے خصوصی نمائندہ بھی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے شام اور عراق کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور اس نئی تقرری سے سفارتی رابطے مزید مؤثر ہوں گے۔انہوں نے ٹام بیراک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہی وقت میں متعدد اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ کی مکمل حمایت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا خطے میں اپنے سفارتی اور سیکیورٹی کردار کو مزید فعال بنانے کی کوشش کر رہا ہے، خصوصاً شام اور عراق جیسے ممالک میں جاری سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں۔