حضرو ، گورنر پنجاب نے ایک سو بیس بچیوں کی شادیاں کرا کے عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے،مرکزی رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی

منگل 2 جون 2026 17:12

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) مرکزی رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک شیر خان سدھریال نے کہا ہے کہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے 120 خاندانوں کی بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے خیر خوا ہ ہیں، سردار سلیم حیدر خان نے 120 خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادی کروا کر پیپلز پارٹی کی جڑیں مزید مضبو ط کر دی ہیں، عوام جان چکی ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام کی نما ئندہ جماعت ہے جو غریبو ں اور مستحقوں کی ساتھی ہے اور یہ وہی جما عت ہے جو پاکستان کو چوروں اور ڈاکوؤ ں سے نجا ت دلا ئی گی، ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے صحا فیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ملک شیر خان نے کہا کہ میں کامران خاکی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کر تا ہو ں جنہو ں نے اجتماعی شادی میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیا اور غریب خاندانوں کی بیٹیوں کو با عزت رخصت کروایا، میں نے اپنے سیا سی دور میں بہت سے لوگوں کو دیکھا جو منسٹر جیسے اونچے عہدو ں پر فائز رہے مگر انہیں کبھی بھی یہ خیال نہیں آیا کہ ان کے علاقوں میں غریب سفید پوش لو گ بھی بستے ہیں جواپنی غریبی کو چھپا کر اپنا گزر بسر کر تے ہیں، گو رنر پنجاب سردار سلیم خان نے ان لوگو ں کو پہچان کر گھر گھر جا کر ان کے مسائل دریا فت کر کے انہیں حل کرنے کی بھر پور کوششیں کیں، گو رنر پنجاب نے اقدار میں آنے سے پہلے ہی غریبو ں کے سر پر ہاتھ رکھی رکھا اور اب انہوں نے غریبو ں کی بیٹیو ں کی اجتماعی شادی کروا کر یہ ثابت کر دیا کہ اللہ کی ذات کے بعد وہ ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں، عوام کے ساتھ ان کی محبت اور شفقت اس با ت کا ثبو ت ہیں کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر عوام کے تمام مسائل کو حل کریں گے کیو نکہ عوام جانتی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کی نمائندہ جما عت ہے، ملک شیر خان نے کہا کہ ہم سب مل کر بھی سردار سلیم حیدر کا احسان نہیں اتار سکتے کیو نکہ انہوں نے 120 خاندانو ں کو ایک نئی زندگی کی طرف سفر شروع کروایا، گو رنر پنجاب کو اقتدا ر کی کوئی لالچ نہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت میں گزاری اور اب بھی وہ عوامی فلا ح و بہبو د کے لیے کام کرنے میں مصروف ہیں۔

\378