کراچی ،منگھوپیر پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 4 جون 2026 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2026ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رانا انتظا ولد لیاقت علی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 24 پڑیاں گٹکا ماوا، جن کا وزن دو کلوگرام سے زائد بتایا گیا ہے، اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید انکشافات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق شہر میں ممنوعہ اشیا کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :