ْموٹرویز پر سرمایہ کاری ، سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین کی وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات
سعودیہ کو کراچی پورٹ ایم10، سکھر حیدرآبادایم6اور کھاریاں راولپنڈی ایم 13موٹرویز پر سرمایہ کاری کی پیشکش پرنس منصور بن محمد السعود کا وفد کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ، تعاون کی یقین دہانی
جمعہ 5 جون 2026 15:35
(جاری ہے)
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یہ مخصوص تجارتی راستے انتہائی قابل عمل، تجارتی لحاظ سے منافع بخش اور اپنی نمایاں تجارتی اہمیت کے باعث سعودی کاروباری برادری کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کے حامل ہیں۔
سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود نے ان مخصوص موٹرویز کے منصوبوں میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کونسل پاکستان کے مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں وسیع تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے پاک سعودی وفد کو یقین دلایا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو انتہائی قابل عمل اور منافع بخش انویسٹمنٹ ماڈلز فراہم کیے جائیں گے جو کہ ملک میں پھیلتا ہوا روڈ نیٹ ورک خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرپا، آزمودہ اور گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور ہر پاکستانی سعودی عرب کے ساتھ گہرا مذہبی اور دلی لگائو رکھتا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے لیے خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ہے۔ملاقات کے اختتام پر سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود نے وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کو اپنے فورم کے ذریعے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے دورہ پاکستان کے نتائج کے حوالے سے اچھی امید کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا کہ قومی منصوبوں میں سعودی عرب کے اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سعودی پاک بزنس کونسل کا پلیٹ فارم دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کا باعث بنے گا۔وفاقی سیکرٹری مواصلات اور دونوں اطراف سے سینئر حکام بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو 123 ارب ڈالر درکار، قرضوں کی واپسی کیلئے پھر آئی ایم ایف کے پاس جانے کا امکان
-
کراچی سے آپکا بہت بڑا فین ہوں، بلاول کی ننھے یوٹیوبر شیراز سے ملاقات، ویڈیو وائرل
-
نکاح نامے پر دستخط کے بعد بیوی کو اسکے طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،لاہور ہائی کورٹ
-
سیاحت، روزگار اور معاشی ترقی کے لیے مانسہرہ سے کاغان اور چلاس تک 172 کلو میٹر موٹروے کی منظوری دے دی گئی
-
حکومت بلوچستان کا سرکاری پرائمری اسکولوں میں یونیفارم کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
-
گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بڑاسکینڈل سامنے آگیا
-
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان معاشی تعاون کا نیا باب، تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
-
ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، ان کی عدالتی و انتظامی آزادی کا احترام ضروری ہے،وفاقی آئینی عدالت
-
وفاقی حکومت سے بجٹ نہیں بن رہا، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کی تنقید
-
شاہراہِ فیصل پر لین خلاف ورزیوں کے خلاف فیس لیس کارروائی، دو روز میں 169 ای چالان جاری
-
سعودی عرب کا گوادر سمیت پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ
-
سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح، پتریاٹہ چیئر لفٹ عارضی طور پر بند، نیا رسہ نصب ہونے کے بعد دوبارہ فعال کی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.