کراچی سے آپکا بہت بڑا فین ہوں، بلاول کی ننھے یوٹیوبر شیراز سے ملاقات، ویڈیو وائرل

جمعہ 5 جون 2026 12:00

کراچی سے آپکا بہت بڑا فین ہوں، بلاول کی ننھے یوٹیوبر شیراز سے ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے دورہ گلگت بلتستان کے دور ان شیراز اور مسکان سے ملاقات کی جس کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ۔چیئرمین پی پی نے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی سے ہوں اور وہیں سے آپ کو فالو کررہا ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ، مجھے مل کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے شیراز کے سماجی بہبود کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ میں آپ کا سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، 
بہت خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ آپ ناصرف اتنی محنت کرتے ہیں اور مشہور ہیں بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے کام کیا، انہیں پانی دلوایا، اسکول بنوایا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ میرے نانا بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے، انہیں پسند کرتے تھے، میرے نانا نے یہاں بہت کام کیا ہے ، یہاں مہنگائی کے لیے انہوں نے کام کیا۔بلاول نے شیراز سے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں جیسے ہمارے بڑوں نے یہاں کی خدمت کی، ویسے ہم بھی کریں، ہمیں موقع ملے تو ہم عوام کو کچھ کرکے دیں۔