شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 14ویں برسی 13جون کو منائی جائے گی
شہنشاہ غزل مہدی حسن نے اپنی زندگی میں25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں
اتوار 7 جون 2026 10:25
(جاری ہے)
یہ کسرت ان کی گائیکی کا اساس بنی اور ان کی سریلی آواز مزید نکھر گئی۔مہدی حسن کے والد اور چچا مہاراجہ بڑودہ کے دربار سے وابستہ تھے۔
انھوں نے انتہائی کم عمری میں مہدی حسن کو اس قابل کر دیا کہ وہ مہاراجہ بڑودہ کے دربار میں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔مہدی حسن کے فن کو نکھارنے میں ان کے بھائی غلام قادر نے بھی اہم کردار ادا کیا جو لکھن کی موسیقی کی ممتاز درس گاہ کے فارغ التحصیل تھے اور اسی باعث پنڈت کہلاتے تھے۔پنڈت غلام قادر کو موسیقی کے علاوہ سنسکرت، ہندی اور اردو پر بھی ماہرانہ عبور حاصل تھا۔قیام پاکستان کے بعد مہدی حسن اور پنڈت غلام قادر لاہور چلے آئے۔ جہاں پہلے انھوں نے فلمی صنعت میں قدم جمانے کی کوشش کی مگر وہاں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے باعث وہ چیچہ وطنی چلے گئے جہاں انھیں سائیکلوں کی مرمت کا کام بھی کرنا پڑا۔پھر انھوں نے کاروں کو ٹھیک کرنے کا کام سیکھا یہاں تک کہ مہارت سے انجن باندھ لیتے تھے تاہم موسیقی سے ان کا لگا جنون کی حد تک برقرار تھا۔اسی زمانے میں انھوں نے ریڈیو پاکستان کراچی میں موسیقی کے پروگراموں کے حصول کے لیے آڈیشن دیا ۔اس کے بعد انھیں گاہے بہ گاہے ریڈیو پاکستان بلایا جانے لگا اور ساتھ ہی ساتھ وہ شادی بیاہ اور ایسی ہی دوسرے پروگراموں میں اپنی گائیکی کا جادو جگانے لگے۔ ان پروگراموں میں وہ زیادہ تر طلعت محمود کے گانے سناتے تھے۔ ہدایتکار رفیق انور کو ان کی گائیکی بہت پسند آئی اور انھوں نے مہدی حسن کو اپنی فلم شکار میں گانا گانے کی دعوت دی۔ مہدی حسن نیکراچی آ کر چار نغمات ریکارڈ کروائے ۔ان چار نغمات میں سے دو مہدی حسن نے تنہا گائے اور دو میں ان کا ساتھ مدھو الماس نے دیا۔ ان نغمات کو حفیظ جالندھری اور یزادنی جالندھری نے لکھا تھا اور ان کی موسیقی اصغر علی حسین نے ترتیب دی تھی۔مہدی حسن نے فلمی دنیا کے لیے جو پہلا نغمہ ریکارڈ کروایا، اس کے بول تھے میرے خیال و خواب کی دنیا لیے ہوئے۔انہوں نے 1957میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔1962میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔دنیا میں جہاں جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔مہدی حسن نے اپنی زندگی میں25ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں۔مہدی حسن کو مشکل راگوں پر بھی کمال گرفت حاصل تھی وہ آوازجو دلوں کو چھو لیتی تھی،وہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز تھی اسی بات پرمایہ ناز بھارتی گلوکارہ لتا منگیشتر نے کہا تھا کہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے ۔ ایسی آواز،اب ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی۔مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کو دیوار سے لگانا احمقانہ اسٹریٹجی ہے، فواد چوہدری کا قومی حکومت بنانے کا مشورہ
-
صدر زرداری اور وزیرِاعظم کی آج کی ملاقات مؤخر، بلاول نے شہباز شریف سے اپنی ملاقات کا وقت مانگ لیا
-
پاکستان 64 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
بارڈرز کی بندش اور ٹیکسوں میں اضافے نے تاجروں کو تباہ کر دیا، 25 ہزار فکس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، عبدالرحیم کاکڑ
-
ٹک ٹاکر بلال مارتھ شادی کی تقریب میں مبینہ اسلحہ کی نمائش پر گرفتار
-
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ
-
کسی بھی معاہدے کی صورت میں منجمد ایرانی اثاثے فوری طور پر بحال نہیں ہوں گے، ٹرمپ
-
تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر کی ڈھال بننے والا وارڈ بوائے بلوچستان کا ہیرو قرار
-
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
-
سوا کروڑ سے زائد چینی طلبہ یونیورسٹی داخلہ امتحان میں شریک
-
ثاقب چدھڑ نے رمشا اقبال کو ٹرانسفر مبینہ رقم کی منی ٹریل پولیس کو فراہم کردی
-
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.