توہینِ صحابہ کے مقدمہ میں ملزم گرفتار، تھانہ ککرالی کی بروقت کارروائی

اتوار 7 جون 2026 14:10

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2026ء) تھانہ ککرالی پولیس نے مقدس ہستیوں کی توہین کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے حساس نوعیت کے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاں سنگلہ کے رہائشی نعمان شکیل ولد محمد شکیل کے خلاف زیرِ دفعہ 295-A اور 298-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ گائوں سنگلہ کے رہائشی شہباز حسین شاہ ولد مہدی شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی کا مقف ہے کہ ان کے واٹس ایپ نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے ویڈیو موصول ہوئی، جس میں مبینہ طور پر نعمان شکیل اہلِ بیت اطہار کے فضائل بیان کرتے ہوئے بعض صحابہ کرام اور خلفائے راشدین کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر تھانہ ککرالی پولیس نے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی، مقدمہ درج کیا اور نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔علاقہ مکینوں نے حساس مذہبی معاملے پر بروقت اور مثر کارروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے فوری اقدام سے علاقے میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی اور ناخوشگوار صورتحال کو روکنے میں مدد ملی۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قانونی کارروائی میرٹ کے مطابق جاری رہے گی۔