حکومت نرسنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیر صحت
پیر 8 جون 2026 20:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر نرسنگ کے شعبے کو درست انداز میں منظم کیا جائے تو پاکستان نہ صرف اپنی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی افرادی قوت فراہم کر سکتا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ کونسل میں گزشتہ کئی برسوں سے انتظامی اور قانونی مسائل موجود تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کونسل کے متعدد عہدیداروں اور ارکان کے درمیان مقدمات زیر سماعت تھے جس کے باعث ادارے کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی، عدالت کے احکامات کے باوجود بعض انتظامی معاملات میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ نرسنگ کونسل میں اصلاحات کے لئے آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے تحت ادارے کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت کونسل کے صدر کے لئے گریڈ 22 کے افسر کی شرط رکھی گئی ہے تاکہ احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 19ارکان پر مشتمل نئی کونسل تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبوں اور گلگت بلتستان کی نمائندگی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کو مستقل قانون کی شکل دینے کے لئے معاملہ وزیراعظم کے پاس بھجوایا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر صحت نے واضح کیا کہ اگر کسی مرحلے پر آرڈیننس کی مدت ختم بھی ہو جائے تو اس کے دوران کئے گئے فیصلے قانونی تحفظ کے حامل رہیں گے اور سابق انتظامیہ کی واپسی کا تاثر درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ 2025 کے بعد کسی نئے نرسنگ کالج کی منظوری نہیں دی گئی تھی جبکہ دو سال سے انسپکشن کا نظام بھی غیر فعال تھا۔ نئی کونسل نے 63 اداروں کی انسپکشن رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد 55 کالجوں کو منظوری دی ہے جن میں سرکاری اور نجی دونوں ادارے شامل ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ اس وقت 425 نرسنگ کالجوں کی درخواستیں زیر التوا ہیں جن کی انسپکشن ابھی باقی ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ کسی بھی نرسنگ ادارے میں داخلہ لینے سے پہلے اس کی رجسٹریشن اور منظوری کی تصدیق ضرور کریں۔انہوں نے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر نئی کونسل کے کسی رکن کے خلاف مالی بے ضابطگی یا رشوت ستانی کا ثبوت پیش کیا جائے تو فوری تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بعض عناصر نرسنگ شعبے کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے اعلان کیا کہ نرسنگ کونسل کے تمام نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا تاکہ شفافیت، احتساب اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام بنایا جائے گا جس میں بدعنوانی اور غیر قانونی مداخلت کے امکانات کم سے کم ہوں۔پریس کانفرنس کے اختتام پر مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت نرسنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، افرادی قوت میں اضافہ کرنے اور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
انصار اللہ کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اب بھی جنگ روکنے کیلئے کام کررہے ہیں
-
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی درخواست پر ایران کو حملوں میں بریک دیا اور جنگ بندی کی
-
اے کے ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کی سیٹیں ختم کریں اور حلف نامے سے الحاق پاکستان کا ذکر نکالیں
-
قیامت خیز گرمی کی لہر کو بریک لگنے کا امکان، بارشوں کی پیشن گوئی
-
گلگت بلتستان میں جن 5حلقوں میں شکایات موصول ہوئیں وہاں 15 جون کو ری پولنگ ہوگی
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ شروع کردیا
-
آرٹیکل151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے
-
مسلسل چوتھے سال حکومت معاشی شرح نمو سمیت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
-
کیا اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی؟
-
امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کار ایران روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.