یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

یونس خان کہتے ہیں کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 جون 2026 10:55

یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جون 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہرکر دی۔ 
48 سالہ سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

 

اس موقع پر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کے لیے ذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ 
یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔