راجوری، پر تشدد آپریشن کا 20واں دن

بھارتی فورسزعسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے میں تاحال ناکام

جمعرات 11 جون 2026 14:42

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے گمبھیر مغلاں کے ڈوری مال جنگلاتی علاقے میں قابض بھارتی فورسز کا پر تشدد آپریشن مسلسل 20روز بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے یہ آپریشن 23 مئی کو شروع کیا تھا ۔

(جاری ہے)

فورسز کا دعوی ہے کہ علاقے میں متعدد عسکریت پسند موجود ہیں تاہم تین ہفتے گزر گئے ، فورسز انکا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔ بھارتی فوجیوں، پیر املٹری اہلکاروں نے جنگلاتی علاقے کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا ہے اور وسیع تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ فورسز اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر باربار تلاشی لے رہے ہیں جس سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔