بارہمولہ، کم عمر لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی میں بی جے پی رہنما ملوث پایا گیا

جمعرات 11 جون 2026 14:42

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک رہنما ملوث پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مجرم کی شناخت بی جے پی رہنما ریاض احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے ۔ جو ضلع کے علاقے بونیار نوشہرہ کا رہائشی ہے ۔ ریاض شیخ کو 17 سالہ لڑکی کی شکایت پر بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔