بارہمولہ،کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی میں بی جے پی رہنما ملوث پایا گیا

جمعرات 11 جون 2026 16:00

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا رہنما ملوث پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مجرم کی شناخت بی جے پی رہنما ریاض احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے،جو ضلع کے علاقے بونیار نوشہرہ کا رہائشی ہے ۔ ریاض شیخ کو 17 سالہ لڑکی کی شکایت پر بدھ کو گرفتار کیا گیا۔