جموں و کشمیر، فنڈز کی بندش کے باعث نجی ہسپتالوں کا گولڈن کارڈ کی سہولت معطل کرنے کا اعلان

جمعرات 11 جون 2026 16:07

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں نجی ہسپتالوں اور ڈائیلاسز مراکز نے بقایا جات کی عدم ادائیگی اور حکومتی ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت فنڈز کی بندش کے باعث گولڈن کارڈ کی سہولیات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ ڈائیلاسز سینٹرز ایسوسی ایشن ( جے کے پی ایچ ڈی اے ) نے بیان میں کہا ہے کہ نجی ہسپتالوں نےیکم جولائی سے صحت سکیم کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مارچ سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں اور واجبات کی مالیت تقریباً 250 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس فیصلے سے کینسر کیئر، ایمرجنسی، ٹراما اور ڈائیلاسز سمیت تمام مفت طبی سہولیات براہ راست متاثر ہوں گی۔