سکھر میں شدید ہیٹ ویو کے باعث درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت کی ہدایات پر شہر کے مختلف اہم اور مصروف مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے

جمعرات 11 جون 2026 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) سکھر میں شدید ہیٹ ویو کے باعث درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی و بلدیاتی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایات پر شہر کے مختلف اہم اور مصروف مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید کیمپس کے قیام کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

ان کیمپس میں شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات کے ساتھ او آر ایس، ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ گرمی کی شدت کے اثرات کم کیے جا سکیں۔سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محنت کش طبقے کے لیے فری چھتریوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی سروے کے مطابق تقریبا چار ہزار مزدوروں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں مرحلہ وار چھتریاں فراہم کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں ٹان میونسپل چیئرمینز اور کونسلرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسلز میں مستحق افراد کی شفاف نشاندہی کو یقینی بنائیں تاکہ یہ سہولت حقیقی حق داروں تک پہنچ سکے۔شہر میں ماحولیاتی بہتری اور درجہ حرارت میں کمی کے لیے پلانٹیشن ڈرائیو کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں شجرکاری کا عمل جاری ہے۔ میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ شہر کو سرسبز اور خوشگوار بنایا جا سکے۔

عالمی ادار صحت سندھ کے سربراہ ڈاکٹر مختار حسین بھایو نے ہیٹ ویو ریلیف اقدامات کو بروقت اور مثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات شہری صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منصوبہ بندی و تربیت کے چیئرمین و چیف فنانشل آفیسر سندھ پریم چند بہادر نے بھی شجرکاری اور ریلیف اقدامات کو پائیدار شہری ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ شہریوں کو ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن عوامی خدمت، ماحولیاتی تحفظ اور شہری بہتری پر مبنی ہے