وفاقی بجٹ ریلیف، عوامی فلاح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے ،برآمدات میں اضافے، صنعتی و زرعی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف
جمعہ 12 جون 2026 20:28
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، مشکلات کا سامنا کیا اور اپنے ملک کے معاشی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد اس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے، الحمدللہ اب خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل دور کے بعد جس بہتری اور ریلیف کا میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا اور جس ریلیف کی میری قوم حقیقی معنوں میں مستحق ہے، اس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے، عوامی فلاح کا بجٹ ہے، یہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے، یہ برآمدات میں اضافے، صنعتوں کے فروغ، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں اور ہر طبقہ اس ترقی میں شامل ہو، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پوری معاشی ٹیم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبے نے اس ریلیف کو ممکن بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت عوام کو اپنی چھت کی سہولت فراہم کرنے سے لے کر ٹیکس ریلیف تک، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے متوسط طبقے پر بوجھ کم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آپ کی حکومت نے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے ہیں،انشاء اللہ تعالیٰ ترقی کا یہ سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا اور ہم عوام کہ فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
عالمی امن و سلامتی کو نفرت کے بیانیے سے خطرہ، یو این چیف
-
افغانستان: طالبان کو ناپسند لباس پہننے پر خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش
-
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد ہونے کی تصدیق کردی
-
آمدن کم، اخراجات بے تحاشہ، بجٹ خسارہ تقریباً 7 ہزار ارب رہنے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی
-
بہت سارے ممالک ہمارے لڑاکا طیارے اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں
-
ایران پاکستان مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب ہے
-
بجٹ میں عام عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیابلکہ غریب کو تباہ کرنے والا بجٹ ہے
-
یہ بجٹ ریلیف، عوامی فلاح اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے
-
آئندہ مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں پر 8ہزار 54ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ
-
ایرانی ریاست کی مذہبی قیادت سے عسکری کنٹرول کی جانب منتقلی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.