لاہور ہائیکورٹ، تحفظِ جائیداد ایکٹ کے تحت ٹربیونلز سے متعلق درخواست واپس

منگل 16 جون 2026 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2026ء) لاہور ہائیکورٹ میں تحفظِ جائیداد ایکٹ کے تحت ٹربیونلز فعال نہ کئے جانے کیخلاف درخواست گزار نے واپس لے لی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹربیونلز کیلئے ججز کی نامزدگیاں مکمل ہو چکی ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ عدالتی یقین دہانی کے بعد درخواست گزار عبدالرزاق نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی،جسے منظور کر لیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹربیونلز فعال نہ ہے، لہذا عدالت تحفظِ جائیداد ایکٹ کے تحت ٹربیونلز کو فعال کرنے کے احکامات جاری کرے۔