رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 25 جون 2026 20:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم حاجی غلام سرور خان کاکڑ ایک باوقار اور نیک سیرت شخصیت تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔