سونم وانگچک کا دہلی کے جنتر منتر پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 27 جون 2026 15:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف موسمیاتی کارکن سونم وانگچک نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے تعلیمی اصلاحات اور لداخ سے متعلق انکے مطالبات کے حوالے سے کوئی مثبت جواب نہ دیا کہ وہ دہلی کے جنتر منتر پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے جاری احتجاج میں شامل ہو جائیں گے اور اتوار سے غیر معینہ بھوک ہڑتال کریں گے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت کو طلباء کی آواز سننی چاہیے اور امتحانی پیپر لیکس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت لداخ خطے کے لوگوں کے مطابات کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی اور اگریہی صورتحال برقرار رہی تو وہ دلی کے جنتر منتر پر جاری سی جے پی کے دھرنے میں شریک ہونگے۔۔ انہوںنے کہا کہ وہ اتوار کے روز سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کریں گے ۔ یاد رہے کہ سی جے پی گزشتہ کئی روز سے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھی ہے ۔ پارٹی بھارتی مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے۔