پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی عوامی پیشکشوں کیلئے 10 کمپنیوں کو منظوری
پیر 29 جون 2026 22:42
(جاری ہے)
یہ کامیابی ایس ای سی پی کی اصلاحات کا بھی نتیجہ ہے جن کے ذریعے قواعد و ضوابط کو آسان بنایا گیا، کمپنیوں کے لیے سرمایہ حاصل کرنا سہل ہوا اور مزید کاروباری اداروں کو کیپٹل مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے کی ترغیب ملی۔
یہ آئی پی اوز مینوفیکچرنگ، پٹرولیم، ڈیری، اسلامی مالیات، پولٹری، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے تنوع اور وسعت کی عکاسی کرتے ہیں۔ سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ نے نوری آباد میں مسافر گاڑیوں کے ٹائروں کی جدید مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام کے لیے 7.77 ارب روپے حاصل کیے۔ ستارہ پٹرولیم نے 4.83 ارب روپے اکٹھے کیے جبکہ اس کا آئی پی او صرف آٹھ منٹ میں مکمل طور پر سبسکرائب ہوگیا اور دستیاب شیئرز کے مقابلے میں سات گنا زیادہ طلب موصول ہوئی۔ غنی ڈیریز نے 3.44 ارب روپے حاصل کر کے پاکستان کی پہلی لسٹڈ کارپوریٹ ڈیری فارم کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ وحدت پولٹری نے کاروباری توسیع کے لیے تقریباً 1 ارب روپے جمع کیے۔ پاکستان کی پہلی لسٹڈ نان لائف تکافل کمپنی پاک قطر جنرل تکافل کے آئی پی او کو غیر معمولی پذیرائی ملی جہاں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طلب پیش کیے گئے شیئرز سے 21 گنا زیادہ رہی جبکہ 13 ہزار سے زائد ریٹیل سرمایہ کاروں نے بھی اس میں حصہ لیا۔ اسی عرصے کے دوران سگنیچر ریزیڈنسی REIT اور جے ایس رینٹل REIT کی کامیاب لسٹنگ سے عوام کو پیشہ ورانہ انداز میں منظم رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع میسر آئے۔ پاکستان کی پہلی ایل ایس ای سپیک-I بھی لسٹ ہوئی جبکہ ایل ایس ای سپیک-II کو ایس ای سی پی کی منظوری حاصل ہوئی۔ سلیکٹ ٹیکنالوجیز کی لسٹنگ نے بھی پاکستان کے ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ شعبوں میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد صدیق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کمیشن لسٹنگ کے عمل کو مزید آسان بنانے اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو زیادہ سہل اور عوام کی دسترس میں لانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کا مقصد سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ، زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں شریک کرنا اور کیپٹل مارکیٹ کو سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے ایک موثر ذریعہ کے طور پر مزید مضبوط بنانا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک نے 2026ء کے لیے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں (ڈی-ایس آئی بی) کا تعین کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.