جون میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 11.1 فیصد ریکارڈ،مالی سال 2026 میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.05 ریکارڈ
بدھ 1 جولائی 2026 18:31
(جاری ہے)
جون 2026ء میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 12.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 12 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 1.9 فیصد تھا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس جو ن 2026ء میں 10.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 12.7 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 0.6 فیصد تھا،شہری علاقوں میں نان فوڈنان انرجی افراط زرکی شرح جو ن میں 8.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 9 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 6.9 فیصد تھا۔
دیہی علاقوں میں نان فوڈنان انرجی افراط زرکی شرح جو ن میں 7.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 8.4 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 8.6 فیصد تھا۔ اعدادوشمارکی بنیاد پر شہری علاقوں میں اوسط مہنگائی کی شرح جو ن میں 9.6 فیصد رہی جو مئی میں 9.8 فیصد اور گزشتہ سال جو ن میں 4.7 فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں اوسط مہنگائی کی شرح جو ن میں 9.3 فیصد رہی۔اعدادوشمارکے مطابق جو ن میں چکن کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر22.44 فیصد،انڈے 10.74 فیصد،دال مونگ 1.04 فیصد،دال ماش 0.98 فیصد،لوبیا0.89 فیصد،بیسن 0.64 فیصد،دال چنا0.38 فیصد،مچھلی 0.37 فیصد،دال مسور0.20 فیصد،پٹرول 12.06 فیصد، بجلی کے نرح4.31 فیصد،میرج ہالز اخراجات 4.04 فیصد،ٹرانسپورٹ خدمات 0.56 فیصد،گھریلو ٹیکسٹائل 0.15 فیصد اور ٹھوس ایندھن کی قیمت میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ا س کے برعکس جو ن میں ٹماٹرکی قیمت میں 90.10 فیصد،پیاز20.80 فیصد،آلو17.76 فیصد،تازہ سبزیاں 12.55 فیصد،آٹا 2.17 فیصد،گندم سے بنی اشیاء 2.12 فیصد،بناسپتی گھی 1.85 فیصد،گندم 1.72 فیصد،کوکنگ آئل 1.53 فیصد،تازہ دودھ 1.27 فیصد،اخبارات 14.84 فیصد،دوپٹہ 3.78 فیصد،واشنگ سوپ 1.96 فیصد،ماچس 1.96 فیصد،مائع ہائیڈروکاربن1.79 فیصد،کاٹن کلاتھز1.60 فیصد،میڈیکل ٹیسٹ 1.48 فیصد، ڈاکٹرفیس 1.47 فیصد اور فرنیچر کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.21 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 2026 میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.05 ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2025ء میں 4.49 فیصد تھی۔مزید تجارتی خبریں
-
پیٹرول و ڈیزل کی فروخت میں7 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مالی سال 2026کے دوران سالانہ بنیادو ں پر2فیصد کا اضافہ
-
ایس ای سی پی نے پاکستان کا پہلا ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک جاری کردیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو اضافہ
-
PACRA نے بینک آف پنجاب کی ریٹنگ بڑھا کر AAA کردی
-
گورنر فیصل کریم کنڈی نے افریقی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دے دی
-
سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس 3748.40 پوائنٹس اضافہ کے بعد184050.10پوائنٹس پربند
-
ایف بی آر کی ٹیکس ہدف میں کامیابی پر لاہور چیمبر کی مبارکباد، ٹیکس دینے والی صنعتوں کو بھی ریلیف دینے کا مطالبہ
-
ایس ای سی پی نے ملک کا پہلا ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک جاری کر دیا
-
سونے کی قیمت میں 5200 روپے کی بڑی کمی،فی تولہ سونا سستا ہو کر 419636 روپے کا ہو گیا
-
ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیاد پراضافہ ، برآمدات میں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.