اتراکھنڈ، ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد،وڈیو وائرل

جمعرات 2 جولائی 2026 16:54

دہرادون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2026ء) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو تواغندوں نے ایک مسلم نوجوان کو بہیمانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا، اس پر الزام لگایا گیا کہ وہ گھر کی چھت سے خواتین کو دیکھتا تھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غنڈوں کی قیادت ہندو توا گروپ سناتن سنسکرتی کا ایک رہنما ارادھا سیموال کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

حملے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں سیموال کو مسلم نوجوان کو بار بار تھپڑ مارتے ، اس کے بال کھینچتے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کو گالم گلوچ کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران مسلم نوجوان کو اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک ہندو خاتون کو بھی نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔یہ خاتون مسلمانو ں کےخلاف انتہائی نفرت آمیز جملے کہتی ہے اور علاقے کے ہندئوں کو خبردار کرتی ہے کہ اگر کسی نے مسلمانوں کو کرایہ پر گھر دیا تو وہ اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائے گی۔مسلم نوجوان پر تشدد کا یہ بہیمانہ واقعہ 29جون کو پیش آیا ۔ انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی طرف سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے ۔