فٹنس کو نکھارنے کیلئے جم میں 13 نئے ٹیسٹ شامل کیے گئے ہیں، ابرار احمد کا انکشاف

قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو نکھارنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2026 11:40

فٹنس کو نکھارنے کیلئے جم میں 13 نئے ٹیسٹ شامل کیے گئے ہیں، ابرار احمد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو نکھارنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
نجی ٹی وی ‘ہم نیوز’ سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کیمپ کے ماحول، نئے فٹنس معیارات اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی گفتگو کی۔

 
انہوں نے ابتدائی فٹنس ٹیسٹوں میں تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نمبر ون بولر بننے سے زیادہ دور نہیں۔ 
ابرار احمد نے کہا کہ اس بار کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ کے طریقہ کار کو تبدیل کرتے ہوئے ٹیسٹوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ جم سیشنز میں بھی 12 سے 13 نئے ٹیسٹ شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 
اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی فٹنس ٹیسٹوں میں، میں اپنے 8 سے 9 کھلاڑیوں کے گروپ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہا۔ 
زیادہ تر لڑکوں کے فٹنس ٹیسٹ بہت اچھے رہے ہیں اور جب دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے تو کھلاڑیوں کے درمیان ایک بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر جسمانی لحاظ سے بہترین کنڈیشن میں محسوس کر رہے ہیں کیونکہ جتنا زیادہ وقت گراؤنڈ میں گزرے گا، اسکلز اور فٹنس اتنی ہی بہتر ہوگی۔