لاہورچیمبرمیں نیوٹیک روڈ شو ، صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر زور
جمعہ 3 جولائی 2026 21:34
(جاری ہے)
اجلاس میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین افتخار احمد، عامر علی، آمنہ رندھاوا اور محسن بشیر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ اس کی نوجوان آبادی ہے، مگر بدقسمتی سے اس کا ایک بڑا حصہ ہنر سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی و تکنیکی تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ صنعتی پیداوار میں اضافہ اور ہنر مند افرادی قوت کی بیرون ملک فراہمی کے ذریعے زرمبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت، زراعت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، تاہم ملک کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں جو آبادی کا تقریباً 65 فیصد ہیں۔ اگر اس نوجوان آبادی کو ہنر مند نہ بنایا گیا تو ملک اپنی معاشی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ ہنر مندی کی ترقی میں سرمایہ کاری کو قومی ترجیح بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مالی امداد پر انحصار کرنے کے بجائے فنی تربیت دے کر بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے نیوٹیک کو یقین دلایا کہ لاہور چیمبر صنعتوں اور تربیتی اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے اور صنعتوں کی افرادی قوت کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگراموں کو فروغ دینے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک ریجنل آفس پنجاب آصفہ مقبول نے کہا کہ نیوٹیک ہمیشہ سے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں رہا ہے کیونکہ صنعتیں اپنی ضروریات اور مطلوبہ مہارتوں سے بہتر طور پر آگاہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری بزنس لیڈ ٹریننگ اینڈ جاب پلیسمنٹ پروگرام کا مقصد یہی ہے کہ حکومتی وسائل سے فراہم کی جانے والی تربیت صنعتوں کی حقیقی ضروریات کے مطابق ہو اور تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے لاہور چیمبر کا تعاون انتہائی اہم ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تربیت کا فائدہ حقیقی معنوں میں بے روزگار اور غیر ہنر مند نوجوانوں تک پہنچے اور وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر کے تعاون سے صنعتیں اپنی حقیقی مہارتی ضروریات کی نشاندہی کریں گی، مستحق نوجوانوں کے انتخاب میں معاونت کریں گی اور تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں روزگار فراہم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گی۔اس سے قبل نیوٹیک کے کنسلٹنٹ مدثر اقبال نے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت صنعتیں نصاب کی تیاری، تربیت یافتہ افراد کے انتخاب اور ملازمت کی فراہمی کے عمل میں فعال کردار ادا کر سکیں گی، جس سے ملک میں صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر مند افرادی قوت تیار ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.