ہزارہ ڈویڑن میں سیاحت، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کا جائزہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اہم ہدایات
ٴْخوشحال ہزارہ پیکج کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص، عوامی خدمت پر خصوصی توجہ ۱مون سون تیاریوں، بہتر گورننس اور مؤثر سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
جمعہ 3 جولائی 2026 22:00
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے صوبے میں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات اور بھرپور مہمان نوازی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیاح صوبے کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیے۔
انہوں نے سیاحتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلانز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں، وزیراعلیٰ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے درمیان چوڑ مالی ویلی اور بلیج ویلی کی حد بندی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کمیشن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مون سون سیزن کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کنٹیجنسی پلانز پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔انہوں نے ضلعی سطح پر سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے عوام کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھلی کچہریوں اور دیگر عوامی سرگرمیوں میں مقامی منتخب عوامی نمائندوں کو بھی شامل کرے تاکہ عوامی مسائل کا موثر اور بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔ "ہم نے اپنی کارکردگی کو پریزنٹیشنز کے بجائے عوامی اطمینان سے جانچنا ہے، رواں مالی سال امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا"۔ وزیر اعلیٰ نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پولیس کا بجٹ بڑھا دیا گیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہزارہ ڈویژن میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 139 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور جاری رقم کا خطیر حصہ خرچ کیا جا چکا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج 2,111 شکایات میں سے 1,879 شکایات نمٹا دی گئی ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100 سے زائد کھلی کچہریاں منعقد کی جا چکی ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایبٹ آباد اور بٹگرام میں زمینوں کا ریکارڈ 100 فیصد ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، جبکہ ہری پور کا 97 فیصد اور مانسہرہ کا 90 فیصد ریکارڈ بھی ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے۔ پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق بتایا گیا کہ ہزارہ ڈویڑن میں 20 پولیس سہولت مراکز قائم ہیں جبکہ مزید 6 زیر تعمیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری ہدایات پر بروقت اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کو بہتر طرز حکمرانی، موثر سروس ڈیلیوری، پائیدار ترقی اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گیمزید اہم خبریں
-
پٹرولیم قیمتوں پر حکومت کا عوام کے ساتھ ایک اور مذاق
-
گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری میں قانونی سقم رکاوٹ، برطانیہ کا پاکستان سے رابطہ
-
برطانوی تاریخ کے تاریک ترین باب کا مرکزی کردار رہا
-
وادی کالام جھیل حادثہ؛ پولیس نے کشتی آپریٹر کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج
-
ایران معاہدہ کرنے کو بے تاب ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی، ٹرمپ
-
پاکستان: 2025 افغان پناہ گزینوں کے لیے مشکل سال رہا، یو این ادارہ
-
پی ٹی آئی کے الیکشن بائیکاٹ سے آزاد کشمیر انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً بارہ لاکھ ہلاکتوں پر ورکنگ گروپ کا قیام
-
کھیلوں میں یکساں مواقع کے لیے نسلی امتیاز اور نفرت کا خاتمہ ضروری
-
یوکرین جنگ میں شدت، ہلاکتوں اور شہری املاک کے نقصان میں اضافہ
-
ہنٹا وائرس قابو میں جبکہ ایبولا کا پھیلاؤ جاری، ڈبلیو ایچ او چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.