وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان، این بی ایف سیز بھی اسکیم کا حصہ بن گئیں
ہفتہ 4 جولائی 2026 18:31
(جاری ہے)
این بی ایف سیز کی شمولیت سے شہریوں کو سستے گھریلو قرضوں تک آسان رسائی اور مزید مواقع دستیاب ہوں گے۔
وسیع نیٹ ورک اور ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے این بی ایف سیز کم سہولت یافتہ طبقات تک ہاؤسنگ فنانس پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت پہلی بار گھر خریدنے والے اہل افراد 20 سال تک کی مدت کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت حکومت پہلے 10 سال کے لیے صرف 5 فیصد شرح منافع پر قرض کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ایس ای سی پی نے این بی ایف سیز کی اسکیم میں مؤثر شمولیت کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اہل این بی ایف سیز اپنے وسائل سے یا دیگر این بی ایف سیز، کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کے اشتراک سے ہاؤسنگ فنانس فراہم کر سکیں گی۔ایس ای سی پی نے اس حوالے سے اہلیت کے معیار، آپریشنل طریقہ کار، محتاط مالیاتی تقاضوں اور نگرانی کے نظام سے متعلق تفصیلی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاکہ اسکیم کے تحت ذمہ دارانہ اور پائیدار قرض فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس ای سی پی مالی شمولیت کے فروغ اور جدید مالی سہولیات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے لیے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت بنانے میں معاون کردار ادا کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.