Live Updates

آبنائے ہرمز ایران کے لئے سٹریٹجک اثاثہ ہے، دیمتری میدویدیف

اتوار 5 جولائی 2026 14:12

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2026ء) روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ ایران کے پاس باب المندب کی صورت میں ’بیک اپ ہتھیار‘موجود ہے ۔ الجزیرہ کے مطابق دیمتری میدویدیف جو روس کے صدر اور وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں، ان دنوں ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

دمتری میدویدیف نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے ایک سٹریٹجک اثاثہ ہے، جس کا موازنہ جوہری ہتھیار سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باب المندب آبنائے یمن، جبوتی اور اریٹیریا کے درمیان ہے اور خلیج عدن کو بحیرہ احمر اور نہر سویز سے ملاتی ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ وسیع تر علاقائی تنازعہ کی صورت میں باب المندب کے ذریعے جہاز رانی میں خلل پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا لیکن خطے میں تنازعات کے خواہشمند تمام ممالک کو یہ یاد رکھنا چاہیے۔ یمن میں ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے پہلے باب المندب کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی اور 8 جون کو بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات