Live Updates

شہید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت، ویڈیو سامنے آگئی

اتوار 5 جولائی 2026 14:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ان کے تین بیٹے مسعود خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مصطفی خامنہ ای نے شرکت کی، جبکہ ان کے بیٹے اور جانشین مجتبی خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں منعقد ہونے والی نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں ایرانی عوام، اعلی حکومتی شخصیات، مذہبی رہنما اور مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفی کو نمازِ جنازہ کے دوران دیگر سوگواران کے ساتھ دیکھا گیا، جبکہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی بھی تقریب میں شریک تھے۔ذرائع کے مطابق مجتبی خامنہ ای تقریب میں اس لیے شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کی سکیورٹی کے حوالے سے سخت خدشات موجود تھے۔ایرانی حکام نے اس بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی عوامی موجودگی محدود رکھی گئی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات