پیر مظہر الحق دور میں بھرتی ایک اور ملازم انصاف کی آس لئے دنیا سے چل بسا
ملیر کا محمد افسرمحکمہ اسکول ایجوکیشن میں گریڈ 1کا ملازم اور 14سال سے تنخواہ سے محروم تھا،تنخواہ کی آس میں انتقال کرنیوالے اساتذہ و ملازمین کی تعداد15سے بڑھ گئی زاید اساتذہ و ملازمین مئی 2023سے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے منتظر ہیں،اسکول ایجوکیشن نے سپریم کورٹ کے اصل متن کو نظر انداز کیا ،ظہیر احمد
اتوار 5 جولائی 2026 22:00
(جاری ہے)
مرحوم شادی شدہ تھا اورکسمپرسی کی زندگی گذار رہا تھا ۔ملازم محمد افسرسروس ٹریبونل سندھ سے انصاف کے لئے رجوع کرنیوالے ان300 اساتذہ و ملازمین کی فہرست میں شامل تھا جنھیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجودبحال نہیں کیا گیا۔
اساتذہ اور ملازمین نی2023میں سروس ٹریبول سندھ میں اپیل دائر کی مگر 3سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود اب تک اساتذہ اور ملازمین کو انصاف نہ مل سکا ۔مرحوم کے لواحقین کہتے کہ سروس ٹریبونل میں اگر انصاف ہو بھی گیا توانصاف کا منتظر اس دنیا میں نہیں رہا ۔اسکی روح کو سکون کس طرح ملے گا یہ کوئی نہیں جانتا ۔دوسر ی جانب ادر کیڈر ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ظہیر احمد کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سال2012میں بھرتی کے بعد اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں جس پر ملازمین نے اپنے حقوق کے لئے کراچی پریس کلب ،سندھ اسمبلی سمیت مختلف مقامات پر سیکٹروں احتجاج کئے مگر کوئی سنوائی نہ ہوئی بعد ازاں متاثرین نے انصاف کے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور16دسمبر2021کو سپریم کورٹ نے نہ صرف بحال کرنے کا حکم دیا بلکہ 2012سے سنیارٹی دینے کا بھی پابند کیا تاہم محکمہ تعلیم سندھ کی اسکروٹنی کمیٹی نے صرف316اساتذہ و ملازمین بحال کئے اور 300کے قریب اساتذہ و ملازمین کو اعتراضات لگا کر بحالی سے روک دیا جس کے خلاف ان ملازمین نے سروس ٹریبونل سے رجوع کیا مگر 3سال بعد بھی انہیں انصاف نہیں مل سکا ۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی پولیس نے قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا
-
ایف آئی اے نے ویزا فراڈ کے ملزم سے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے شکایت کنندہ کے حوالے کر دیئے
-
عشق کے جنون میں سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید سے رہا
-
پی پی قیادت کا گلگت بلتستان کابینہ کا انتخاب خود کرنے کا فیصلہ
-
لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش شروع،نوٹم جاری
-
چینی شہریوں کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم
-
پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیراعظم
-
ڈنکی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش ناکام، تیونس سے 2 پاکستانی شہری ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
-
گوجرانوالہ میں توہم پرستی کی انتہا، جنات اور کالے جادو کے شبہ پر ماں نے چار سالہ معصوم بیٹی کو چولہے پر جلا ڈالا،
-
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ضلعی ویمن پروٹیکشن افسران کے اجلاس میں خواتین کو بہترین تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
-
گورنرسندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
-
پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.