ملک میں دالوں کی قیمت میں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

منگل 7 جولائی 2026 14:04

ملک میں دالوں کی قیمت میں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2026ء) ملک میں دالوں کی قیمت میں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2026میں ملک میں دالوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔جون میں دال مسورکی فی کلوگرام اوسط قیمت 258.81روپے ریکارڈکی گئی ہے جومئی کے 258.88روپے کے مقابلہ میں 0.03فیصدکم اورگزشتہ سال جون کے 294.94روپے کے مقابلہ میں 12.25فیصدکم ہے۔

(جاری ہے)

جون 2026میں فی کلو دال مونگ کی اوسط قیمت 384.47روپے ریکارڈکی گئی ہے جومئی کے 389.73روپے کے مقابلہ میں 1.35فیصدکم اورگزشتہ سال جون کے 404.05روپے کے مقابلہ میں 4.85فیصدکم ہیاعدادوشمارکے مطابق جون 2026میں دال ماش کی فی کلوگرام اوسط قیمت 461.62روپے ریکارڈکی گئی ہے جومئی کے 466.54روپے کے مقابلہ میں 1.05فیصدکم اورگزشتہ سال جون کے 467.39روپے کے مقابلہ میں 0.92فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جون2026میں دال چنا کی فی کلوگرام اوسط قیمت 245.61روپے ریکارڈکی گئی ہے جومئی کے 247.57روپے کے مقابلہ میں 0.79فیصدکم اورگزشتہ سال جون کے 316.50روپے کے مقابلہ میں 22.40فیصدکم ہے