ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ

پیر 6 جولائی 2026 17:16

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 377,088 روپے سے کم ہو کر 375,030 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 343,790 روپے سے کم ہو کر 346,541 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کمی کے بعد 6,679 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 31 روپے کمی کے بعد 5,726 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,174 ڈالر سے کم ہو کر 4,150 ڈالر ہو گئی۔