پیپلز پارٹی چالیس سال بعد مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کر یگی

پارٹی کی جانب سے مینار پاکستان کنونشن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کر دیاگیا

منگل 7 جولائی 2026 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی چار دہائیوں بعد مینار پاکستان پر کنونشن کا انعقاد کرے گی ۔25جولائی کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے کنونشن کے لئے آفیشل ترانہ جاری کر دیا،ترانے کے بول ’’چلو چلو مینار پاکستان چلو، بلاول کو وزیراعظم بنانے چلو ‘‘ ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی چالیس سال بعد مینار پاکستان پرجلسہ کرنے جا رہی ہے، آخری مرتبہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 10اپریل 1986ء نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا تھا۔