خالق نگر ،جاوید ورک پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری منتخب، شوبز و ادبی حلقوں کی مبارکباد

اتوار 12 جولائی 2026 14:10

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2026ء) معروف رائٹر، شاعر اور مایہ ناز ڈائریکٹر جاوید ورک کو پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن کا فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے، جس پر شوبز، ادبی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، جاوید ورک کے انتخاب کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا اور ادبی محافل میں مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کالم نگاروں، قلمکاروں اور شوبز سے وابستہ نامور فنکاروں نے انہیں اس نئی اور اہم ذمہ داری پر پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ دوستوں اور ساتھیوں کا کہنا ہے کہ جاوید ورک ایک باصلاحیت ڈائریکٹر اور نفیس انسان ہیں، ان کا انتخاب ایسوسی ایشن کے لیے بہترین فیصلہ ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی انتظامی و تخلیقی صلاحیتوں سے تنظیم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔