کوہلو، BSDI کے تحت اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر و مرمت مکمل، کمانڈنٹ میوند بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا
اتوار 12 جولائی 2026 17:00
(جاری ہے)
یہ شاندار منصوبہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی نگرانی میں اعلیٰ معیار کے مطابق کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔
تقریب میں ضلع بھر سے کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن اور اسنوکر کلبوں کے عہدیداران، کھلاڑیوں، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منصوبے کی تکمیل کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ افتتاح کے بعد کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہیں کھیلوں کی نئی سہولیات، مرمتی کام، گراؤنڈز، انڈور گیمز کے لیے مختص حصوں اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے منصوبے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور تعمیراتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی اور جدید خطوط پر تعمیر و مرمت سے ضلع کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، صحت مند تفریح اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت، قیادت اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں، جبکہ انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان ، ایف سی نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کوہلو ضلع میں تعلیم، کھیل، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ BSDI کے تحت مکمل ہونے والا یہ منصوبہ نہ صرف ضلع کوہلو میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا بلکہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک معیاری پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا، جس سے علاقے میں صحت مند سرگرمیوں اور مثبت سماجی رجحانات کو مزید فروغ ملے گا۔\378مزید قومی خبریں
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار
-
لاہور میں نصب کردہ 39واٹر فلٹریشن پلانٹس تین سال میں ہی غیر فعال ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.