:مشیر و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند کی زیر صدارت سالانہ جائزہ اجلاس، کھیلوں کے فروغ، میرٹ اور کفایت شعاری پر زور
پیر 13 جولائی 2026 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈائریکٹر ایجوکیشن (سپورٹس) کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ سکول سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے، جبکہ کالجوں میں باسکٹ بال، والی بال اور فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے باقاعدہ مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
مشیر کھیل نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ہر کھیل کے لیے اوپن میرٹ پر ٹرائلز منعقد کیے جائیں، سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کھلاڑیوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری اور رجسٹریشن کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کو نئی "دستک" ایپلیکیشن کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن خود کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز صرف اس کی منظوری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال انٹر مدارس گیمز ریجنل سطح پر منعقد کیے جائیں تاکہ صوبے بھر کے مدارس کے کھلاڑیوں کو مساوی مواقع میسر آئیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسجینڈر گیمز کے انعقاد، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر آؤٹ ڈور سپورٹس کے مقابلے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کرانے، جبکہ بروغل فیسٹیول کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔مشیر کھیل تاج محمد خان ترند نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بروقت، شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.