خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی، موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ان کو شہید کیا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 اکتوبر 2026 00:32

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 30 ستمبر 2026ء ) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کی ہے، کارروائی میں مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی میں معروف عالم دین مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران مارے گئے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
یاد رہے 5 مئی 2026 کو چارسدہ میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے مولانا ادریس کو شہید کر دیا تھا۔ چار مسلح موٹرسائیکل سواروں نے عالم دین کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، اس حملے میں مولانا ادریس جامِ شہادت نوش کرگئے تھے۔ کالعدم تنظیم نے فرقہ واریت پھیلانے کیلیے مولانا ادریس کی شہادت کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق کہ آئی جی خیبر پختونخوا پیشرفت سے متعلق وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کریں گے۔