امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار

عدالت نے خاتون پر بچوں کو نظرانداز کرنے کے 4 الزامات عائد کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالر کا بانڈ مقرر کرکے خاتون کو بچوں سے رابطے سے روک دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 اکتوبر 2026 00:30

امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ..
میامی(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے 29 سالہ خاتون کو اپنے 4 کمسن بچوں، جن میں 2 ماہ کا شیر خوار بھی شامل ہے، کو مبینہ طور پر گھر میں اکیلا چھوڑ کر بہاماس کے تفریحی کروز پر جانے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے .

(جاری ہے)

نارتھ میامی بیچ پولیس کے مطابق ناتھالی بلیزائر اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر تین روزہ کروز ٹرپ پر روانہ ہوگئی بچوں کے والد کو صورتحال کا علم ہوا تو وہ گھر پہنچا، جہاں بچوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں لیکن کوئی بالغ شخص موجود نہیں تھا پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر چاروں بچوں کو ایک جگہ موجود پایا اور انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا بچوں میں 2 ماہ کا شیر خوار، 2 سالہ بچہ اور دو دیگر کمسن بچے شامل تھے.

تحقیقات میں مبینہ طور پر سامنے آیا کہ خاتون نے بچوں کو ایک بزرگ رشتہ دار کے پاس چھوڑنے کا کہا تھا، تاہم بچے وہاں نہیں پہنچے خاتون کے کروز سے واپس میامی پہنچنے پر پولیس نے اسے بندرگاہ سے گرفتار کرلیاخاتون پر بچوں کو نظرانداز کرنے کے 4 الزامات عائد کیے گئے ہیں عدالت نے مجموعی طور پر 10 ہزار ڈالر کا بانڈ مقرر کرتے ہوئے اسے بچوں سے رابطے سے بھی روک دیا ہے بعد ازاں خاتون بانڈ ادا کرکے رہا ہوگئی، جبکہ بچوں کو حکام کی نگرانی میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا.

پولیس کے مطابق گھر میں داخل ہونے پر اہلکاروں نے چاروں بچوں کو باتھ روم میں ایک ساتھ موجود پایا بچوں میں 2 ماہ کا شیر خوار، 2 سالہ بچہ اور دو دیگر کمسن بچے شامل تھے حکام نے بچوں کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون نے مبینہ طور پر بچوں کو ان کی بزرگ رشتہ دار کے پاس چھوڑنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم بچے وہاں نہیں پہنچائے گئے پولیس کے مطابق خاتون نے بعد میں اپنے بھائی سے بھی بچوں کا خیال رکھنے کے لیے کہا تھا.

عدالت میں خاتون کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکلہ پر عائد الزامات ابھی ثابت نہیں ہوئے اور وہ الزامات سے انکار کرتی ہے تاہم عدالت نے بچوں کو مبینہ طور پر کئی دن تک بالغ نگرانی کے بغیر چھوڑنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا، بالخصوص اس لیے کہ ان میں صرف 2 ماہ کا شیر خوار بھی شامل تھا عدالت نے خاتون کے خلاف عائد چاروں الزامات پر 2,500،2,500 ڈالر کے حساب سے مجموعی طور پر 10 ہزار ڈالر کا بانڈ مقرر کیا حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ادارے بھی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں.