Live Updates

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا

ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے .رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 23:23

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ..
اسلام آباد(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں20روپے کلو سے زیادہ کا اضافہ کردیا ہے اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اضافہ کردیا گیا. تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ اکتوبر میں لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت بڑھادی اوگرا نے اکتوبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی صارفین کے لیے قیمت میں تقریباً 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے ہوگی جبکہ ماہ ستمبر میں سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے تھی. دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1روپے89پیسے کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 14پیسے کمی کی گئی پٹرول کی نئی قیمت387روپے40پیسے مقرر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت400روپے35پیسے ہوگئی. 
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات