عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ

گورنر راج اور ایمرجنسی پر میرا جو موقف پرسوں تھا، آج بھی وہی ہے، آئینی اور قانونی تقاضے پورے ہوں تو یہ ایک قانونی طریقہ کار ہے. وفاقی وزیرقانون کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 23:36

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی ..
اسلام آباد(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ آج کی ملاقات کا گورنر راج یا ایمرجنسی سے کوئی تعلق نہیں تھا، پیپلزپارٹی ہماری حلیف جماعت ہے، لیجسلیٹو سیشن سے پہلے انہیں معمول کے مطابق اعتماد میں لیتے ہیں اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی پر میرا جو موقف پرسوں تھا، آج بھی وہی ہے، آئینی اور قانونی تقاضے پورے ہوں تو یہ ایک قانونی طریقہ کار ہے.

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا، جن کا آئین میں ذکر ہے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا آرڈر حکومت نے کرنا ہے یا عدالت نے ؟، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، عدالت کا جو فیصلہ ہوگا من و عن تسلیم ہوگا . انہوں نے کہا کہ جو مطالبہ ناجائز ہو تو اس پر نظرثانی کی جانی چاہیے، خیبرپختونخوا میں جو حالات ہیں کیا وہ اس بات کی اجازت دیتے ہیں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ہے کہ آپ ہماری جگہ ہوتے تو آپ کا موقف کیا ہوتا، ہم عوامی سطح پر گفتگو کرتے ہوں تو ہماری گفتگو نپی تلی ہونی چاہیے.