Live Updates

اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار

ایک پائلٹ نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا اور بظاہر طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی. اسرائیلی وزیراعظم دونوں پائلٹ زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا گیا. سعودی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 23:49

اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
ریاض(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دوبئی کی پروازپر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کو پائلٹ نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی پائلٹ پر چاقو سے حملہ کرکے طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی پرواز کے دوران طیارہ اچانک تقریبا سترہ ہزار فٹ نیچے آگیا. پرواز کے اعداد و شمار کے مطابق بلندی میں یہ غیرمعمولی کمی دو منٹ سے بھی کم وقت میں ہوئی جس کے بعد طیارے کا رخ تبدیل کرکے اسے سعودی عرب کے شہر تبوک کی طرف لے جایا گیا طیارے میں موجود ایک مسافر کے مطابق واقعہ کے دوران مسافروں کو شدید چیخ و پکار سنائی دی.

(جاری ہے)

مسافر کا کہنا تھا کہ چند افراد کاک پٹ کی طرف بڑھے اور وہاں موجود حملہ آور کو قابو کرنے میں مدد کی بعض مسافروں کے مطابق صورتحال اس قدر سنگین تھی کہ انہیں محسوس ہوا جیسے طیارے کا کنٹرول خطرے میں پڑ گیا ہے. اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک پائلٹ نے اپنے ساتھی کو چاقو مارنے کے بعد بظاہر طیارہ گرانے کی کوشش کی، مسافروں اور عملے کی کارروائی سے ایک بڑے سانحے کو روکا گیا حملہ کرنے والے پائلٹ کو سعودی حکام نے گرفتار کرلیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مسافروں اور عملے کی فوری کارروائی نے طیارے کو مستحکم رکھنے اور ایک بڑے سانحے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا.

دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق دونوں پائلٹ زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا گیا طیارے میں سوار تمام مسافروں کے محفوظ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے ابتدائی اطلاعات میں واقعہ کو طیارہ ہائی جیک کرنے کے بجائے پائلٹوں کے درمیان پیش آنے والا سنگین تنازع قرار دیا گیا ہے اسرائیلی حکام واقعہ کو ممکنہ دہشت گرد حملہ سمجھ کر بھی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم حملے کی حتمی وجہ اور پائلٹ کی نیت ابھی تحقیقات کا حصہ ہیں.

ابتدائی اطلاعات میں پائلٹوں کی شناخت اور واقعہ کی بعض تفصیلات بھی مختلف انداز میں سامنے آئی ہیں اس لیے حکام کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے تاہم اسرائیلی حکام پائلٹ کے مبینہ اقدام اور اس کی ممکنہ وجہ سمیت تمام پہلوﺅں کی تحقیقات کر رہے ہیں یہ امرقابل ذکر ہے کہ واقعہ رونما ہونے کے فوری بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اسے ہائی جیکنگ‘دہشت گردی اور خودکش حملے کی کوشش قراردینا شروع کردیا جبکہ طیارے کے اندر پیش آنے والے واقعات اور خون میں لت پت دونوں پائلٹس کو گرے ہونے کی ویڈیوزاسرائیلی چینلزاور شخصیات کی جانب سے شیئرکی گئیں.
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات