کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی

دنوں قیدیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے قتل کے مجرم اشرف کی موت کی تصدیق کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 اکتوبر 2026 00:42

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
لاہور(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے ، جھگڑے میں شدید زخمی ہونے والے 42 سالہ اشرف ولد برکت کو علاج کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسکے موت کی تصدیق کر دی.

(جاری ہے)

اشرف قتل کے مقدمے میں جیل میں بند تھا جبکہ زخمی قیدی فلک شیر منشیات کے مقدمے میں جیل میں آیاتھا، جیل حکام کے مطابق دونوں کا شدید جھگڑا ہوا ہے جس دوران فلک شیر زخمی ہوگیا جسے جنرل ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے ہلاک ہونے والے قیدی کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا.