وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ، صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا جائزہ لیا گیا

منگل 14 جولائی 2026 19:29

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت   اجلاس ، صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں زیادہ خراب پانی والے علاقوں میں بوٹلنگ پلانٹس فنکشنل کر دیئے گئے۔ خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس تیار ہیں۔

خراب پانی والے علاقوں میں پانی کی بوتل ٹرکوں پر پہنچائی جائیگی۔ خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کی ڈیجیٹل رپورٹ پیش، فی گھنٹہ 50 ہزار واٹر پروڈکشن کی استعدادہے۔ وزیراعلی مریم نوا ز نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کوان علاقوں کی نشاندہی کرنے کا حکم بھی دیا جہاں لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی دوردراز علاقوں سے لانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے صاف پانی کی کمی کے شکار علاقوں میں کلین ڈرنکنگ واٹرکی ضرورت کا تعین کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس میں سی ایم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت مزید چار بوٹلنگ پلانٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے۔

صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹینک والے کلسٹر بیسڈ پلانٹ بھی قائم ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں22 اور راجن پور میں10 کلسٹر بیسڈ پلانٹ بنیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بندش اور خرابی کی شکایات فوری دور کرنے کا حکم دیا اور ڈپٹی کمشنر متعلقہ اضلاع میں خراب یا بند فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔