وفاقی وزیر اطلاعات عطائ اللہ تارڑ اور سی پی این ای میں اخباری صنعت کے مسائل کے حل پر اتفاق
منگل 14 جولائی 2026 20:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اخبارات کی اشاعت اور سرکولیشن کے نظام میں شفافیت، اعتماد اور مؤثریت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اے بی سی میں ضروری اصلاحات، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی بروقت ادائیگی، نیوز ایجنسیوں سے متعلق معاملات اور اخباری صنعت کو درپیش دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافتی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیا جا سکے۔ ملاقات میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں وزارت اطلاعات اور اخباری صنعت کے درمیان باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔وفد نے سبکدوش ہونے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی خدمات کو بھی سراہا اور قومی اطلاعاتی نظام کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل بھی موجود تھے، جبکہ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل، صحافتی اداروں کی مضبوطی اور معلومات کی شفاف ترسیل کے لیے حکومت اور میڈیا تنظیموں کے درمیان قریبی رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
’’کھوتا مریا کھاریاں تے سوگ وزیرآباد‘‘
-
اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یوجے میاں محمد ندیم کی سربراہی میں انٹرنیشنل رابط کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب میں رانا محمد عظیم کی صدارت میں پی ایف یو جے اور پی یو جے کا مشترکہ ہنگامی اجلاس
-
میں نے لکھا تھا جولائی سے اس حکومت کا زوال شروع ہو جائےگا
-
اسکردوانٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 90 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بنانے کا منصوبہ شروع
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطائ اللہ تارڑ اور سی پی این ای میں اخباری صنعت کے مسائل کے حل پر اتفاق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی قومی اثاثہ ہیں، ہنرمندی ہی ترقی اور خوشحالی کی حقیقی ضمانت ہی: وزیراعظم
-
یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی یورپی پروازوں کو مشرق وسطیٰ کی حدود میں سفر نہ کرنے کی ہدایت
-
بھارت نے پاکستان کیخلاف ایٹمی جنگ کی تیاری شروع کردی ہے
-
ایران میں جنگ اور جنگ بندی کے درمیان غیر یقینی صورتحال میں زندگی
-
وفاقی آئینی عدالت میں دلچسپ مکالمہ، شمیم بی بی کا نام سن کر شہری روسٹرم پر پہنچ گیا
-
سعودی عرب پر حملے خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِاعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.