شبیراحمد شاہ کی مسلسل نظر بندی کے 9برس مکمل ، ڈی ایف پی کا پارٹی چیئرمین کوخراج تحسین
جمعرات 16 جولائی 2026 17:03
(جاری ہے)
شبیر احمد شاہ کی زندگی استقامت، اصول پسندی اور قومی مقصد سے غیر متزلزل وابستگی کی ایک درخشاں داستان ہے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ شبیر احمد شاہ نے اپنی پوری سیاسی زندگی جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے طویل قید، تنہائی، جسمانی و ذہنی اذیت، شدید علالت اور ہر طرح کے دبا ئو کے باوجود اپنے اصولی موقف سے کبھی دستبرداری اختیار نہیں کی۔
ان کا عزم اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ طاقت کے ذریعے نہ نظریات کو قید نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی قوم کی آزادی کی امنگ کو دبایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی جدوجہد کو عالمی سطح پر بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ 1994 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انہیں "Prisoner of Conscience"ضمیر کا قیدی قرار دے کر اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اپنے پرامن سیاسی نظریات کے اظہار کی پاداش میں قید رکھا گیا۔ ان کی بے مثال استقامت اور طویل اسیری کے باعث انہیں دنیا بھر میں "کشمیر کا نیلسن منڈیلا" بھی کہا جاتا ہے، جو ان کی پرامن اور اصولی جدوجہد کا عالمی اعتراف ہے۔قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی شخصیت لاکھوں کشمیریوں کے لیے امید، حوصلے اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔ ان کی قربانیاں اس امر کی یاد دہانی کراتی ہیں کہ آزادی، انصاف اور انسانی وقار کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد تاریخ میں ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اپنے قائد شبیر احمد شاہ کی عظیم قربانیوں، ناقابلِ تسخیر عزم اور تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک یہ پرامن اور اصولی جدوجہد جاری رہے گی ۔محمود احمد ساغر نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ شبیر احمد شاہ سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل اور طویل نظربندی، ان کی بگڑتی ہوئی صحت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
کرپٹو کرنسی سے متعلق درج مقدمے میں ملزم حماد علی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
گورنر خیبر پختونخوا سے مفتی عبدالرحیم کی ملاقات، صوبے میں قیام امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کا ایک ملین یوتھ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹس تیار کرنے کا اعلان، پالیسیوں کے تسلسل کو قومی ترقی کی کنجی قرار دے دیا
-
ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرگئی، 8 سے 10افراد ملبے تلے دب گئے
-
پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے
-
پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق
-
گورنر سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کی تقریبات کاافتتاح کر دیا
-
وزیراعظم سے رانا مشہود خان کی ملاقات، یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
-
گورنر پنجاب کی شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 283ویں عرس میں شرکت، مزار پر حاضری اور دعا
-
بجلی کے بل عوام پر بم کی صورت گرائے جا رہے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان
-
گورنر سندھ سید کا ضلع مٹیاری کا دورہ، عوامی ملاقاتیں، تعزیت، صوفی تعلیمات اور ترقیاتی وژن پر زور
-
دہشت گردی کے خلاف ہر کامیاب کارروائی قوم کے اعتماد کی عکاس ہے، محمد حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.