برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی

ہفتہ 18 جولائی 2026 17:23

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے کمی سے 490روپے،، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 338روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت 2روپے اضافے سے 245روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سی20 سے 25روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔