ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت ممکن نہ ہو سکی ،شہری مہنگی گیس خریدنے پر مجبور

جمعہ 17 جولائی 2026 17:53

ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت ممکن نہ ہو سکی ،شہری مہنگی گیس خریدنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہو رسمیت صوبہ بھر میں ایل پی جی کی سرکاری نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔مارکیٹ میں سرکاری نرخ 241روپے فی کلو ہونے کے باوجود ایل پی جی 350سے 450روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے ، حکومت پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کارروائی کر ے۔

متعلقہ عنوان :